اٹکھیلیوں کی چال
قسم کلام: اسم مجرد
معنی
١ - اٹھلائی رفتار، خرام ناز، شوخی اور ناز و انداز کی چال۔ مجھے وہ دیکھ کر اٹکھیلیوں کی چلتے ہیں چال اڑائے کبک نے طاؤس خاں کے بارے ڈھنگ ( ١٨٧٩ء، جان صاحب، ٢٥٧:٢ )
اشتقاق
سنسکرت زبان کے لفظ 'اَٹْکھیلی' کی مغیرہ جمع کے ساتھ حرف اضافت 'کی' اور 'چلنا' مصدر سے حاصل مصدر 'چال' لگایا گیا ہے۔ یہ مرکب اضافی ہے۔